ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے سورتکل میں راوڈی شیٹر بھرت شیٹی پر قاتلانہ حملہ 

منگلورو کے سورتکل میں راوڈی شیٹر بھرت شیٹی پر قاتلانہ حملہ 

Thu, 30 May 2024 17:55:50    S.O. News Service

منگلورو ،30 / مئی (ایس او نیوز) سورتکل میں واقع کولائی بار کے سامنے راوڈی شیٹر بھرت شیٹی پر قاتلانہ حملہ جس میں زخمی ہونے  والے بھرت شیٹی نے اپنی مخالف گینگ پر الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔
    
بھرت شیٹی (32 سال) کی شکایت کے مطابق اس حملے میں بدنام زمانہ منوج کوڈیکیرے گینگ کے گرگے شامل ہیں ۔ ایک زمانے میں بھرت شیٹی بھی منوج کوڈیکیرے گینگ کا حصہ تھا بعد میں گینگ لیڈر منوج کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے وہ اس گینگ سے الگ ہو گیا ۔
    
 بتایا جاتا ہے کہ کوڈیکیرے کے رہنے والا بھرت شیٹی ایک معروف راوڈی شیٹر ہے اور اس کے خلاف پانڈیشور اور سورتکل پولیس اسٹیشنوں میں قتل کے معاملات پہلے سے درج ہیں ۔ کل رات کے وقت جب بھرت شیٹی کولائی بار کے سامنے کھڑا تھا تو اس وقت منوج کوڈیکیرے گینگ سے تعلق رکھنے والے گرگے چیتو، گوجّے شائیلو، راجو فرنگی پیٹ اور کشن کوڈیکیرے نے اس پر تلواروں سے قاتلانہ حملہ کیا ۔ اس دوران بھرت شیٹی کی ایک انگلی کٹ گئی اور وہ کسی طرح جان بچا کر وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ۔ 
    
اس ضمن میں سورتکل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔


Share: